سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ریاستی صدر شیو پال سنگھ یادو نے کہا ہے کہ
مودی حکومت کے اچانک 500 اور 1000 روپے کے نوٹ بند کرنے کے فیصلے سے کسان،
غریب اور محنت کش طبقے کے لوگ بے حال ہو
گئے ہیں۔مسٹر یادو نے آج یہاں ایک جاری بیان میں کہا کہ غریب لوگوں کے سامنے روزمرہ
کی ضرورت کی چیزوں کے لئے نقد رقم کا بڑا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔یومیہ مزدوروں کو کام ملنے میں بھی دقت آرہی ہے۔